بیدر: طلباء پرپولیس کے مظالم و بربریت کے خلاف 17/ڈسمبرکو ایس آئی او بیدر کااحتجاجی مظاہرہ
بیدر: 16/ڈسمبر(پریس ریلیز)محمد صلاح الدین فرحان سیکریٹری برائے رابطہ عامہ ایس آئی او بیدر نے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں میں آئے دن طلباء پر ہورہے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی اور ان جیسی ملک کی نامور یونیورسٹیوں کے طلباء پولیس و انتظامیہ کے مظالم بڑھتے جارہے ہیں اور حکومت اس جانب کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دے رہی۔ طلباء پرپولیس کے مظالم و بربریت اور حکومت کی خاموشی کے خلاف ایس آئی او بیدر کی جانب سے 17/ڈسمبر 2019 بروز منگل صبح 11 بجے امبیڈکر سرکل بیدر پر احتجاج مظاہرہ کیا جائیگا ۔ برادرعاقب حسین صدر مقامی نے اس احتجاجی مظاہرہ میں طلباء اور نوجوانوں کو بھاری تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ۔