ہمناآباد میں 19/ڈسمبر کو ہوگا مسجد عمرؓ فاروق کا افتتاح
ہمناآباد میں بروز جمعرات 19ڈسمبر کو صبح گیارہ بجے احاطہ مدرسہ عربیہ فیض القرآن میں مسجد عمرؓ فاروق کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جسکی صدارت محمد افسر میاں (صدر مدرسہ و مسجدانتظامی کمیٹی) فرمائیں گے۔
اس افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خادم قوم وملت حضرت مولانا ابرارالحسن رحمانی قاسمیؔ نائب مہتمم مدرسہ دارالعلوم رحمانیہ حیدرآباد شرکت کریں گیں۔دیگر مقررین میں الحاج حافظ فیاض قاسمیؔ صدر مدرس مدرسہ نورالعلوم،اور حافظ سید کلیم اُللہ امام وخطیب مسجد شیخ مہتاب کا خصوصی خطاب ہو گا۔
عامتہ المسلمین سے گذارش ہیکہ کثیر تعداد میں شرکت فرماکر علماء اکرام کے خطابات سے مستفید ہوں۔ بعد نماز ظہر تمام حاضرین جلسہ کے لئیے طعام کا نظم کیا گیا ہے۔ مسجد عمر ؓ فاورق میں ہر جمعہ کی نماز ٹھیک 3بجے ادا کی جائیگی۔