اے بی وی پی کی مہاممبرشپ مہم، کرناٹک میں 25لاکھ اورضلع بیدرمیں 25ہزارنئے ممبرس بنانے کا ہدف
بیدر: 7/اگست (وائی آر) اے بی وی پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر الم پربھوگوڈّا نے بیدر شہر کے این کے جابشٹی آیورویدک کالج میں اے بی وی پی مہاممبرشپ اور سیلفی وتھ کیمپ کمیٹی ابھیان کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اور کہاکہ اے بی وی پی گذشتہ 7دہائیوں سے کام کررہی ہے۔ ملک کے کسی بھی حصہ میں کوئی حادثہ ہوتاہے تو اے بی وی پی اپناتعمیری رول اداکرتی ہے۔ یہ ایک انتہائی اہم اور بڑی طلبہ تنظیم ہے۔
اس کاکام کالج کیمپس میں ہواکرتاہے۔ اس سال تنظیم اے بی وی پی قومی سطح پر ابھیان شروع کیاہے۔ ریاست میں کم سے کم 25لاکھ ممبرسازی کا ہدف ہے۔ ریاستی معاون سکریڑی ریون سدا جاڈر نے اپنے خطاب میں کہاکہ بیدر ضلع سطح پر طلبہ کی رکنیت اور سیلفی وتھ کیمپس کمیٹی ابھیان شروع کررہاہے۔ 25ہزار رکن بنانا ہدف ہے۔
تمام کالجس میں اے بی وی پی کام کرے گی۔ اس موقع پر جابشٹی آیورویدک کالج پرنسپل ناگراج جی مولا منی، معاون پرنسپل ڈاکٹر چندرکانت ہلی سمیت اے بی وی پی کے دیگر ضلع قائد یوگیش ایم بی، معاون قائد چن بسوا برادار، تنظیمی سکریڑی دھننجئے، شہری نائب صدر انیل چودھری اروند ملو، ٹیکراج، انیل میترے، سنیل میترے، سمیت کئی طلبہ موجود تھے۔