ہمناآباد: مانک پربھو جاترا کے آٹھ روزہ مہا اُتسو کا سنگیت دربار کے ساتھ اختتام
ہمناآباد: 14/ڈسمبر (ایس آر) ہمناآباد کے موضع مانک نگر میں موجو د مانک پربھو مندر کے جاترا کا آٹھ روزہ مہا اُتسو سنگیت دربار کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔سنگیت دربار بروز جمعرات کو رآت گیارہ بجے منعقدکیا گیا جس میں ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل، ایم،ایل،سی، ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل،کے علاوہ پاٹل پریوار کے دیگر اہل خانہ نے شرکت کی اور گدی نشین ڈاکٹر گیان راج پربھوکی گُلپوشی وشالپوشی کرتے ہوئے انکا آشیرواد حاصل کیا۔
اس سنگیت دربار میں پنڈت رگھو نندن پونے،اویناش پاٹل پونے،سریمتی سنگیتا کٹی بنگلور،جینت کیجکر پونے،اجئے سوگاؤں لکر امبا جوگائی کے علاوہ دیگر سنگیت فنکاروں نے اپنا فن پیش کیا۔بعدازاں ڈاکٹر گیان راج مانک پربھو کی قیادت میں شوبھا یاترا نکالی نکالی گئی جو کے مانک نگر کے اہم راستوں سے گذرتے ہوئے واپس مندر کو پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔اس مہا اُتسو میں ہزاروں کی تعداد میں مانک پربھو کے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔