ضلع بیدر سے

اُونچی سونچ اور مقصد کا تعین طلباء کی اولین ترجیح ہو: مجاہد پاشاہ قریشی

بسوا کلیان کے آئیڈیل گلوبل سکول میں KAT امتحان میں کامیاب طلباء کی تہنیتی تقریب سے پروفیسر معراج الدین باگ کا خطاب

بسواکلیان: 14/ڈسمبر۔ (کے ایس) پروفیسر معراج الدین باگ جو کہ اٹلی اور جرمنی میں بحثیت سائنسداں کام کیاہے۔ انھوں نے کہا کے کوئی چیزآسانی سے نہیں بنتی اسکوبنانے کے لئے تخلیقی سوچ ہونا بہت ضروری ہے۔ ہروقت نیاکرنے کی سوچ طلبا میں ہو نا چاہیے۔ اس پروگرام میں KAT آکیڈمی کے تمام اراکین موجودتھے۔

آئیڈیل گلوبل سکول میں KAT امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اس پروگرام کے صدر جناب مجاہدپاشاہ قریشی نے کہاکے علم ہی سب سے بڑی طاقت ہے۔ اونچی سوچ اور مقصد کا تعین طلباء کی اولین ترجیح ہو۔ اور طلباء اپنی مخفی صلاحیتوں کو اُجاگر کریں۔ اسکول کا نعرہ بھی کہتا ہے صلاحیتوں کو فروغ ملے۔

اسسٹنٹ کمشنر بسواکلیان جناب بھنور سنگھ مینا نے کہا کے طلباء کی زندگی بہت حسین ہوتی ہے۔ جس میں لطف اندوز ہوتے ہوئے سیکھنے کے بہت سارے مواقع ملتے ہیں۔ زندگی ایک ازمائش ہے۔ اور کہا کے جماعت میں توجہ اور دھیان دیتے ہوئے تدریس کو سننا چاہیے اور تعلیمی مستقبل کے لئے سنجیدگی کا مظاہر ہ کریں۔ اس پروگرام میں آپ کا بیٹھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ ہر موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اُس سے مستفید ہوتے ہیں۔

ایک اور آئیڈیل گلوبل اسکول کے جماعت چہارم کے طالب علم عبیداحسان ولد مظفراحمد جو کہ ہانگ کانگ کیلئے نامزدہوئے ہیں۔انھیں انعامات سے نوازا گیا۔سجادحسین نے قرات کے ساتھ پروگرام کا آغاز کیا۔ آئیڈیل ایک نظر میں اسکول کی پرنسپل صاحبہ بے نظرقادری نے پیش کی۔ پروگرام کے افتتاحی کلمات بلال احمد سرنے پیش کئے۔ اور نظامت ماجد سر اور اظہرسرنے کی۔ اس پروگرام میں کثیرتعداد میں طلباء وہ اولیائے طلبہ موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!