بنگلور میں 15/ڈسمبرکو ویلفئیرپارٹی آف انڈیا کی وقارِ نسواں کانفرنس
بیدر: 14/ڈسمبر (وائی آر) جناب عزیز جاگیردار میڈیا کو آرڈی نیٹر کی اطلاع کے بموجب ویلفئیرپارٹی آف انڈیا کی 15/ڈسمبر اتوار کو بنگلور کے دارالسلام بلڈنگ میں ”وقار نسواں“ کانفرنس منعقد کررہی ہے۔ اسی دن ٹھیک 10بجے دن بنگلور کے انڈین ایکسپریس سرکل سے دارالسلام بلڈنگ تک خواتین کی ایک ریلی نکالی جائے گی۔ ساڑھے 11بجے دن کانفرنس کا افتتاح ہوگا۔
کانفرنس میں طاہرحسین ایڈوکیٹ ریاستی صدر ویلفئیرپارٹی آف انڈیا، جنرل سکریٹری سبرامنی آرموگم، سینئر ایڈوکیٹ ہیمالیامہیشی، حناشریف وغیرہ کاخطاب ہوگا۔ اس کانفرنس میں صحافی وجیالکشمی اور لائف لائن فاؤنڈیشن کی قمرسلطانہ کو تہنیت پیش کی جائے گی۔