ریاستوں سےضلع بیدر سےکرناٹک

شاہین ادارہ جات کی جانب سے ذہین طالب علموں کے لیے سنہری موقع

ہمناآباد: 10/ڈسمبر(ایس آر) شاہین ادارہ جات ہمناآباد کے منتظم عفت عمران کی اطلاع کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی شاہین ادارہ جات کی جانب سے ایسے طالب علم جو رواں سال دسویں جماعت میں ہیں،جو ذہین ہیں مگر معاشی اعتبارسے کمزور ہیں انکے لئیے ایک سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے،ایسے طالب علموں کیلئے ایک اہلیتی امتحان منعقد کیا جا رہا ہے اس امتحان میں جو طلبہ امتیازی کامیابی حاصل کریں گے انہیں تین گروپ میں تقسیم کیا جائے گا۔

پہلا گروپ رینکرس کا ہو گا جو بھی طلباء وطالبات اس گروپ میں شامل ہونگے انکوپی،یو،سی کی دو سالہ تعلیم کے ساتھ نیٹ کی کو چنگ اور طعام و قیام کی سہولت مفت میں حاصل ہوگی۔ دوسرا گروپ آچیورکا ہو گا اس گروپ کے طلبہ و طالبات کو صد فیصد فری کوچنگ کو سہولت ہوگی۔اور تیسرا گروپ ونرس کا ہوگا اس گروپ کے طلباء و طالبات کو کوچنگ فیس میں پچاس فیصد سے زیادہ کی رعایت دی جائے گی۔

اہلیتی امتحان بتا ریخ 15/ڈسمبر بروز اتوار بوقت 10بجے صبح تا 1 بجے دوپہر تک رہے گا۔اہلیتی امتحان کا سوالی پرچہ دسویں جماعت کے نصاب پر مشتمل اُردو اور انگریزی میں ہوگا۔ ذہین غریب و مستحق طلباء و طالبات کے سرپرست و والدین سے خواہش کی گئی ہے کہ اپنے بچوں کے نام جلد ازجلد رجسٹرڈ کریں نام رجسڑ ڈکرنے کی آخری تاریخ 13ڈسمبربروزجمعہ ہے۔

مزید تفصیلات کے لئیے ہمناآباد شاہین ادارہ جات کے منتظم عفت عمران 7090713308)) سے اسکولی اوقات میں ربط پیدا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!