کورونا کے گزشتہ 24 گھنٹے میں 16,922 نئے معاملے، 418 اموات
وبائی امراض کے ماہرین نے کئی بار اس بات کو کہا ہے کہ ہندوستان میں کورونا انفیکشن کا عروج ابھی باقی ہے، اور یہ اب واضح بھی ہوتا جا رہا ہے کیونکہ روزانہ درج ہو رہے نئے معاملے ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔ حکومت کے ذریعہ جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 16922 نئے کیسز درج کیے گئے اور اس دوران 418 لوگوں کی اموات بھی ہوئیں۔