ضلع بیدر سے

ضلعی صدربی جے پی شیلندر بیلداڑے نے یڈی یورپا کوپیش کی مبارکباد

بیدر: 9/ڈسمبر (وائی آر) کرناٹک کے ضمنی انتخابات میں 15میں سے 12اسمبلی حلقہ جات پر بی جے پی کی بھاری جیت پر مسرت کا اظہا رکیاجاتاہے۔ یہ دراصل بی یس یڈیورپا کی زیرقیادت حکومت کے ترقیاتی کام اور تمام طبقات کے لئے کئے گئے حکومت کے کام کا نتیجہ ہے۔ جس کے سبب ضمنی انتخابات میں ووٹرس نے کرناٹک حکومت کاساتھ دیا۔ یہ دراصل ووٹرس اور پارٹی کے حامیوں کی جیت ہے۔

یہ باتیں ایک پریس نوٹ جاری کرکے بی جے پی بیدرکے ضلع صدر ڈاکٹر شیلندر بیلداڑے نے کہی ہیں۔ انھوں نے مزید بتایاہے کہ بی ایس یڈیورپا کی ریاست میں کی گئی ترقیاتی کام دین دلت، غریب، کسان وغیرہ کے لئے کئے گئے کام نے انہیں طاقت پہنچائی ہے۔ ان ضمنی انتخابات میں کانگریس اور دیگر پارٹیوں کو ووٹرس نے مسترد کردیاہے۔ آنے والے تین سال میں کرناٹک میں عمومی ترقیاتی کام ہوں گے۔

ضمنی انتخابات میں بی جے پی پر بھروسہ جتایاگیاہے۔ اور 15میں سے 12سیٹوں پربھاری اکثریت سے کامیابی دلائی گئی ہے۔ جس کے لئے ان کاشکریہ اداکرتے ہوئے بی ایس یڈیورپا اور ان کی کابینہ کو مبارک باد پیش کرتاہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!