گنیان سدھاودیالیہ بیدر کو ”برین فیڈ اسکول ایکسلینس ایوارڈ“
بیدر: 9/ڈسمبر (وائی آر) حیدرآباد کے برین فیڈ ادارہ کے تحت دیا جانے والا امسال کا ”برین فیڈ اسکول ایکسلینس ایوارڈ“ انگریزی میڈیم کے معروف اسکول گنیان سدھا ودیالیہ بیدرکو دیاگیاہے۔ گنیان سدھا ودیالیہ کے طلبہ معیاری تعلیم حاصل کرتے ہیں اسکے پیش نظر یہ ایوارڈ دیاگیاہے۔ ہندوستان کے کئی اسکولوں میں بیدر کا گنیان سدھا اسکول ایسا ہے جو سی بی ایس ای اسکول ایوارڈ حاصل کرچکاہے۔
مذکورہ ایوارڈ ہفتہ کے دن حیدرآباد میں منعقدہ ایک تقریب میں برین فیڈ ادارہ کے صدر ابراھیم کے وی نے اسکول کی پرنسپل سنیتاسوامی اور امِّ واسمہ کو ایوارڈ، توصیفی سند اور ٹروفی دے کر تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر ادارہ کی چیرپرسن پورنیما جارج نے بتایاکہ ہمارے ادارے سے وہ طلبہ فارغ ہوتے ہیں جو اپنی تعلیم میں منجھے ہوتے ہیں۔ ہماراادارہ 500اسکولوں میں سے سی بی ایس ای اسکول ایوارڈ اگر حاصل کرتاہے تو کوئی بات ہمارے ادارے میں ضرور ہے۔
اس موقع پر پورنیماجارج، اور ڈائرکٹر مونیشور لاکھا کے ساتھ ساتھ انتظامی اراکین نے اپنی مسرت کا اظہا رکیاہے۔ اورا س بات کی اطلاع خود گنیان سدھا ودیالیہ ادارہ نے ایک پریس نوٹ میں دی ہے۔