ضلع بیدر سے

ہمناآباد: حضرت سید پاشاہ حُسینی کی نگرانی میں زیارات آثار مبارک کی مجلس کا انعقاد

ہمناآباد: 8/ڈسمبر(ایس آر)ہمناآباد میں حضرت سید پاشاہ حُسینی سجادہ نشین آستانہ بخاریہ کی نگرانی میں بعد نماز جمعہ زیارات آثار مبارک کی روحانی مجلس منعقد کی گئی،اس روحانی مجلس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین نے شرکت کی اور مقدس و مبارک چیزوں کی زیارت کرتے ہوئے روحانی فیض حاصل کیا،زیارات کرنے والوں کو بطور تبرک زم زم کا پانی اور کھجور دیا گیا۔

اس روحانی مجلس میں خصوصی مہمانوں میں ڈاکٹر سدھو پاٹل، رکن بلدیہ سُنیل پاٹل،سید کلیم اُللہ سابق صدر بلدیہ،محمد ریحان ضلعی جنرل سیکریٹری یوتھ کانگریس،محمد آصف اقبال،سید عبدالباسط عمر رکن بلدیہ،محمد مستان صدر عطار مسلم سنگھ اسو سی ایشن،محمد مکرم جاہ رکن بلدیہ،محمد خالد،محمد نیاز یاسر،محمد نعیم باغبان،محمد عبدالرؤف کمیشن ایجنٹ،الحاج محمد عبدالقدیر کرانہ مرچنٹ،محمد حمایت پاشاہ، کے علاوہ دیگر معزز احباب نے شرکت کی۔بعد نماز عشاء محفل نعت منعقد کی گئی جس میں کئی معصوم بچوں نے حضور کی شان مبارک میں بہترین انداز میں نعت پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!