ضلع بیدر سےہمناآباد

راجیشور میں لیلین پبلک اسکول کی جانب سے چلائی گئی سوچھ بھارت مہم

ہمناآباد: 4/اکٹوبر (ایس آر) بابائے قوم مہاتما گاندھی کے 153ویں یوم پیدائش کے موقع پر ہمناآباد کے موضع راجیشور کے لیلین پبلک اسکول کی جانب سے سوچھ بھارت مہم چلائی گئی۔ پرائمری اور ہائی اسکول کے طلبہ نے اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے ٹیپو سلطان چوک، گرام پنچایت دفتر، جمعہ بازار، مومن گلی اور پٹھان گلی کے علاوہ راجیشور کے اہم راستوں پر بھی صفائی کرتے ہوئے طلباء اسکول کو واپس ہو گئے۔

مقامی لوگوں نے اس کام کی بھر پور ستائش کی اور کچھ لو گوں نے اس مہم میں راضا کا رانہ طور پر حصہ لیا۔ خان ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر عبدالکریم خان نے اس موقع پر کہا کے دیہاتوں میں صفائی کے تعلق سے بیداری لا نے کے لئیے مستقبل میں ایسے پروگرام دیہاتوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ اس موقع پرصدر مدرس شیخ چاند پاشاہ، سیدہ جبین، محمد علاؤالدین کے علاوہ دیگر احباب نے اس مہم میں حصہ لے کر اس کو کامیاب بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!