احتجاجی ریلی میں سکسیس کالج کے طلبہ کی شرکت، پرنسپل نے شرکت کو اہم بتایا
بیدر: 8/ڈسمبر (وائی آر) 7/ڈسمبر کو بسواکلیان مستقر پر ڈاکٹر پریانکاریڈی اور ذکریٰ بیگم کے قاتلوں کے علاوہ خواتین پر ہونے والے مظالم کے خلاف بسواکلیان ناگرک سمیتی نے ایک احتجاجی ریلی منظم کی تھی اور بسواکلیان بند کابھی اعلان کیاتھا۔ اس احتجاجی ریلی میں بسواکلیان کے Successکالج کے طلبہ بھی شریک رہے۔
کالج کی اڈمنسٹریٹر پرنسپل محترمہ ڈاکٹر افروزجہاں نے بتایاکہ ظلم کے خلاف ہونے والے اس احتجاج میں ہمارے کالج کے طلبہ نے شریک ہوکر اپنے شریف النفس ہونے اور معاشرے سے ظلم کومٹادینے کااظہار کیاہے۔ یہ شرکت بہت اہم رہی۔ افروزجہاں نے طلبہ کوملک کامستقبل اور اچھائیوں کامنبع قرار دیا۔ اور کہاکہ طلبہ کو چاہیے کہ وہ معاشرتی اور ملکی مفاد میں کام کو انجام دینا چاہیے۔