عصمت ریزی اورقتل کے واقعات کے خلاف بسواکلیان میں احتجاجی ریلی اور پُر امن بند
بسواکلیان: 8/ڈسمبر(کے ایس)بسواکلیان ناگرک سمیتی کے زیر اہتمام آج ہفتہ کو ایک احتجاجی ریلی اور بند منایا گیا۔ یہ احتجاجی ریلی اور بند ملک بھر میں ہو رہے عصمت ریزی اور خواتین کے قتل کے واقعات کے خلاف تھی۔اس ریلی نے قلعہ تا جامع مسجد، گاندگی چوک، امبیڈ کر سر کل سے ہوتے ہوئے تحصیل آفس پہنچ کرایک یاداشت پیش کی۔ محترمہ ساوتری شر نوسلگر تحصیلدار بسواکلیان نے یا داشت وصول کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند کو بھیجنے اورعصمت دری اور قتل کے واقعات پر روک لگانے کی بسواکلیان ناگرک سمیتی کی اپیل کو سرا ہا۔
روی گا ئیکواڑ صدر دلت سماج،ارجن کنک صدر سد بھاؤنا منچ،مجاہد پا شاہ قر یشی ریاستی سیکریڑی WPI،انیل رکٹے،صدر بسویشور دیو ستھان پنچ کمیٹی نے ریلی سے خطاب کیا۔اور کہا کہ ہمارے ملک بھارت میں ریپ کیسس کا بڑھتا ہوا رحجان ایک سیول سوسائٹی کے لئے خطرناک ہے۔ ایسا کیوں ہو رہا ہے،اس قسم کا ماحول کیوں بن رہا ہے اس پر غور کر نے اور ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ ہم اس ریالی کے ذریعہ برائی سے بچنا چاہتے ہیں۔ سارے سماج کو پتہ چلے کہ بیٹی اور عورت کی حفاظت ضروری ہے۔عصمت ریزی اور قتل کے جو بھی وا قعات ملک بھر میں ہو رہے ہیں اس کے خا طیون کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چا ہیے۔
یہ بات بھی مقررین نے بتائی کہ نو جوانوں میں برا ئیوں کے بڑھنے کی وجی انٹر نیٹ ہے۔اسمارٹ فون کے زریعہ لڑکے رات رات بھر فلمیں اور کئی اقسام کی ویب سا ئٹ دیکھتے رہتے ہیں۔جس کے اثر ات تو ہوں گے۔شراب اور ڈر گس کی بات بھی میمورنڈم میں بتائی گئی ہے۔اکرام الدین کھا دی والے،نر سنگ ریڈی،چاند پاشاہ کبا ڈی،خلیل احمد صدر آٹو نگر،انور بھوسگے،سنجے ہزاری،اعجاز لاتورے وغیرہ کئی معزیزین شہر نے ریلی میں شر کت کی۔
اس موقع پر پولیس کا وسیع بندو بست دیکھا گیا۔ مہیش ورپاڈی ایس پی،شری ملیکا رجن یا تنور CPI،سنیل کمار PSI،جے شری ٹر یفک،گوتم پی ایس آئی ہلسور وغیرہ مو جود تھے۔رئیس احمد،اکبر قر یشی صدر جمعیت القریش،اشوک نا گراڈے،ملیکارجن کور کوٹے،میر اقبال علی اور عوام الناس نے کاربا ر بند کر کے ریلی میں شر کت کی۔