گلبرگہ: 15/ڈسمبر کو ہوگا لڑکے و لڑکیوں کے رشتوں کے لئے دوبدو ملاقات پروگرام
بیدر: 6/ڈسمبر (وائی آر) جناب محمد اقبال علی نائب صدر انڈیا بیت المال گلبرگہ کی اطلاع کے مطابق روزنامہ سیاست حیدرآباد اور انڈیا بیت المال کے اشتراک سے گلبرگہ شریف میں 15/ڈسمبر کو والدین اور سرپرستوں کے لئے دوبدو ملاقات پروگرام رکھاگیاہے۔
کیونکہ ہمارے ہاں مسلم لڑکیوں اور لڑکوں کے ازدواجی رشتے طئے کرنے کے لئے میڈیسن، انجینئرنگ، ایم بی اے، ایم سی اے،پوسٹ گریجویٹ، بی ایڈ، گریجویٹ، انٹر، ایس ایس سی، عالم، فاضل، حافظ قرآن اور دیگر صلاحیتوں وقابلیتوں کے حامل سینکڑوں لڑکے لڑکیوں کے معیاری رشتے دستیاب ہیں۔ اس کے لئے رجسٹریشن کروایاجائے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10/ڈسمبر ہے۔
دوبدو پروگرام گلبرگہ کے میٹروفنکشن ہال، محمد رفیع چوک، رنگ روڈ گلبرگہ پر 15/ڈسمبر کوہوگا۔ زائد تفصیلات کے لئے 9845203533 / 9916332546 /9591102810پررابطہ کیاجاسکتاہے۔ اقبال علی کاکہناتھاکہ رشتوں کی کمی نہیں ہے، اچھے رشتے کے حصول کے لئے قدم بڑھایاجائے تو مناسب رہے گا تاکہ ایک بہترین معاشرہ تشکیل دیاجاسکے۔ واضح رہے کہ بیدرمیں ان رشتوں کے تعلق سے پمفلٹس تقسیم کئے گئے ہیں۔