ہمناآباد: بس اسٹانڈ میں قتل کی واردات، ایک شخص پولیس کی حراست میں
ہمناآباد: 24/مئی (ایس آر) ہمناآباد بس اسٹانڈ میں پیر کی رات دیر گئے ایک شخص کے قتل کی واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے بموجب حیدرآباد میں پھلوں کا کاروبار کرنے والے شرنیا نلیا سوامی عمر 30سالہ ساکن کاڑگی تعلقہ ضلع گلبرگہ کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا مقتول کے جسم پر تیز دھا رہتھیار کے نشان پائے گئے۔
مذکورہ واردات کی اطلاع ملتے ہی بیدر کے ایس پی ڈی کشور بابو نے ہمناآباد پولیس کے عہدیداران کے ساتھ مقام واردات کا معائنہ کیا، بعد پنچا نامہ کے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم کے لئے ہمناآباد کے سرکاری اسپتال کو منتقل کیا گیا۔
اس ضمن میں ابتدائی تحقیقات کے بعد ہمناآباد پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک شخص چنا ریڈی بابوریڈی عمر 30سالہ ساکن اوتگی کو حراست میں لیا ہے قتل کی وجوہات اور دیگر تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اس موقع ہمناآباد ڈی ایس پی سوم لنگ بی کمبار، سی پی آئی شرن بسپا کوڈلا، پی ایس آئی منجن گوڑا پاٹل کے علاوہ محکمۂ پولیس کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔