آواز: عوام سےایڈیٹر کے نام

عصمت دری جرم کے خلاف حکومت سے ایک طالب علم کے مطالبات

صدیقی محمد اویس، طالب علم نیانگر، میراروڈ

مکرمی!

ہم تمام اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ آج کل ملک بھر میں عصمت دری و آبروریزی کے معاملات بہت تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں ۔  آئے دن اس طرح کی واداتیں انجام پا رہیں ہیں کیوں ؟؟؟؟وہ اس لئے کیونکہ حکومت کوئی سخت قانون نہیں بنا رہی ہے اور نہ ہی گناہگاروں کے خلاف کوئی ٹھوس قدم اٹھا رہی ہے ۔ عصمت دری و آبروریزی کے معاملات کے خلاف حکومت سے چند مطالبات مندرجہ ذیل ہیں ۔

۱) سب سے پہلے حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسی فحش ویب سائٹس اور بیہودہ فلموں پر پابندی عائد کریں جس کے ذریعے لوگ غلط کاموں کی جانب راغب ہوتے ہیں ۔

۲) منشیاتی اشیاء کی تجارت کو بھی زیادہ سے زیادہ روکنے کی کوشش کی جائے ۔ کیونکہ یہ منشیات بھی عصمت دری جیسے معاملات کی بڑی وجہ ہے۔

۳) ایک سخت قانون کی تشکیل کی جائے جس کے ذریعے قصوروار کو ایسی سزا دی جائے کہ لوگ اس سے عبرت حاصل کریں اور ایسے شرمناک جرائم کرنے سے کترایئں ۔

۴) عدالتوں میں جو آبروریزی و عصمت دری کے معاملات چل رہیں ہیں انہیں زیادہ وقت نہ لگاتے ہوئے کم وقت میں مکمل کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ مظلوموں کو انصاف ملنے میں تاخیر نہ ہو ۔

یہ چند مطالبات تھے جو ہم نے حکومت سے کئے ہیں۔ اب حکومت کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد اپنا لائحہ عمل طے کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!