تلنگانہریاستوں سے

جامعہ دارالسلام، عمرآباد کے طلبا و اساتذہ پر مشتمل وفد کی جامعہ دارالھدی حیدرآباد آمد، ناظم شہر جماعت اسلامی کیا استقبال کیا

حیدرآباد: 15/نومبر- معروف دینی درسگاہ جامعہ دارالسلام، عمر آباد سے سال جاریہ فراغت و سند حاصل کرنے والے 40 طلبہ اور اساتذہ کرام کے ایک وفد نے جامعہ دارالھدی، وادی ھدی ِپہاڑی شریف حیدرآباد کا دورہ کیااور تفصیلات سے آگاہی حاصل کی، اس موقع پر جامعہ دارلھدی پہاڑی شریف پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ ناظم شہر جماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآبادحافظ محمد رشاد الدین نے وفد کا استقبال کیا۔

باہمی تعارف کے بعداس موقع پر انہوں نے جماعت اسلامی ہندکا تعارف اور کارکردگی اور وفاق العلماء تلنگانہ کی سرگرمیوں کے علاوہ جامعہ دارلھدی کی تعلیمی رپورٹ سے انہیں واقف کروایا۔

استقبالیہ تقریب میں مولاناسیدعبد الجبارعمری، مولانا شمس الضحی عمری، مولاناعبد الصمدعمری، مولانا محمدعرفان صدیقی فلاحی، جنرل سکریٹری وفاق العلماء، نائب صدر اسلامک سوشل سرویس سوسائٹی حیدرآباد جناب عبد الرحیم خالد باویز و دیگر نے شرکت کی۔

پروگرام کی کارروائی مولانا عبد الصمد عمری نے چلائی اور کلمات تشکر مفتی محمد شوکت علی قاسمی نے پیش کئے،دعاء پرتقریب کا اختتام عمل میں آیا۔وفد نے جماعت،وفاق اور مدرسہ کی کارکردگی اور سرگرمیوں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات پیش کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!