ضلع بیدر سے

اُردو اخبارات ورسائل خریدنے کی طرف توجہ دی جائے: محمد حبیب الدین

بیدر: 6/ڈسمبر (وائی آر) ممتاز بزرگ اخبار ورسائل فروش جناب محمد حبیب الدین، ساکن راؤ تعلیم، نزد نئی کمان بیدر نے آج بتایاہے کہ ان کے ہاں اردو کے مختلف اخبارورسائل کئی سال سے آتے ہیں، جن کی خریداری کی طرف اہلِ اردو اِن دنوں کم توجہ دے رہے ہیں۔ ایک ڈیڑھ ماہ قبل ہفت روزہ ”دعوت“دہلی کی آمد پر اس کوخریدنے کے لئے کافی گرمجوشی دکھائی گئی، اس کے بعد سرد مہری کامظاہر ہ ہورہاہے۔ اسی طرح بچوں کے رسائل امنگ، ہلال اور اچھاساتھی وغیرہ بھی ہمارے یہاں آتے ہیں لیکن ان رسائل کو خریدنے سے گریز کیاجارہاہے۔ جناب حبیب الدین نے توجہ دلائی ہے کہ جب بچے رسائل نہیں پڑھیں گے تو ان کی تربیت کس طرح ہوگی۔ اردو میں بچوں کے لئے کوئی اخبار نہیں ہیں۔ اس لئے بچوں کے لئے لامحالہ رسائل ہی خریدنے ہوں گے۔ میری اہلیان بیدر سے گذارش ہے کہ وہ اردو اخبارورسائل کو خریدنے کی طرف خصوصی توجہ دے کر اظہار ممنونیت کاموقع عطا کریں۔

One thought on “اُردو اخبارات ورسائل خریدنے کی طرف توجہ دی جائے: محمد حبیب الدین

  • ڈاکٹر محمد عبدالرشید

    نہایت افسوس کی بات ہے کہ اردو اخبارات کی طرف سے لوگوں کا رجحان ختم سا ہوتا جا رہا ہے ۔
    لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے پورے ملک میں مہم چلائی جانی چاہیے

    Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!