ضلع بیدر سے

ویلفئیرپارٹی بیدر: بابری مسجد شہادت کے مجرمین کو سزا کامطالبہ، صدرجمہوریہ ہند کو پیش کی یادداشت

بیدر: 6/ڈسمبر (وائی آر) بابری مسجدکی شہادت کے 27ویں برس 6/ڈسمبر 2019 کے موقع پر آج جمعہ کو ویلفئیرپارٹی آف انڈیا ضلع بیدرنے ڈپٹی کمشنر بید رکے توسط سے صدرجمہوریہ ہند کو یادداشت پیش کی۔

یادداشت میں صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند سے مطالبہ کیاگیاہے کہ ہم دستخط کنندگان اپنی یادداشت کو اس جذبے کے ساتھ پیش کررہے ہیں کہ بابری مسجد کو شہید ہوئے آج 27سال ہوئے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ واقعہ آزادی کے بعد ملک میں رونما ہونے والا سب سے بدبختانہ واقعہ تھا۔ لیکن ہم اس بات کی طرف توجہ دلانا چاہیں گے کہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں جو فیصلہ بابری مسجد /رام جنم بھومی کے نام سے سنایاہے اس میں واضح طورپر کہاہے کہ بابری مسجد کی شہادت غیردستوری ہے اوریہ ایک سنگین جرم ہے۔ان مسجد شہیدکرنے والوں کے خلاف دائرمقدمہ جات رائے بریلی مجسٹریٹ کورٹ اور الہ آباد ہائی کورڈ کی CBIبنچ میں ابھی بھی باقی ہیں۔ اور مجرمین ایسی گھناؤنی حرکت کے بعد بھی بے خوف گھوم رہے ہیں۔

مشہور مقولہ ہے کہ انصاف میں تاخیردراصل انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔ ہماری آپ سے اپیل ہے کہ ہمارے مندرجہ ذیل مطالبات کوسناجائے۔ ۱۔ بابری مسجد سے متعلق دوکیسز عدالتوں میں ہیں انہیں یکجاکرکے سی بی آئی لکھنؤ بنچ کے حوالے کیاجائے۔۲۔سپریم کورٹ کی ہدایت کوسامنے رکھ کر ان کیسس کو جلد سے جلدپوراکرلیاجائے۔ ۳۔مزید نقصان سے بچنے کے لئے بابری مسجد کے شہادت کے مجرمین کوفوری سزا دی جائے تاکہ سزا کے ذریعہ یہ پیغام تمام افراد تک پہنچے کے قانون اپناکام کررہاہے۔ آئندہ سے کوئی بھی عبادت کرنے کی جگہوں پر ہاتھ نہ ڈالے۔ اور ا س طرح ہمارے ملک کی ہمہ رنگ ثقافت پر کوئی آنچ نہ آئے۔

جناب مبشرسندھے انجینئر ضلعی صدرWPI، جناب شعیب الدین ضلعی سکریٹری WPI، مسٹر شرنپا ٹی کیمپیا، ضلع کنوینردلت اور بیاک ورڈ کلاسیس WPI، سیدابراھیم سٹی صدر، عرفان احمد سکریٹری بیدر سٹی،مسٹر اویناش رکن کرناٹک رکشنا ویدیکے، دھرمیندر سمال وار اور سماجی کارکنان میں جناب محمد آصف الدین، محمدظفراللہ خان، صلاح الدین فرحان، شفیع قریشی، محی الدین ناز،محمدفضل الدین اور امین الدین امان اور دیگرکی موجودگی میں ڈپٹی کمشنر دفتر بیدر پہنچ کر ایک یادداشت پیش کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!