تازہ خبریںخبریںقومی

حیدر آباد انکاؤنٹر: ’جو ہوا بہت بھیانک ہوا ہے، ملک کے لیے یہ ٹھیک نہیں: بی جے پی لیڈر مینکا گاندھی

بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے حیدر آباد انکاؤنٹر کی خبر سننے کے بعد پولس محکمہ پر انگلی اٹھائی ہے۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’جو ہوا ہے بہت بھیانک ہوا ہے۔ ملک کے لیے یہ ٹھیک نہیں۔ آپ قانون کو اپنے ہاتھوں میں نہیں لے سکتے۔ عدالت کے ذریعہ آخر میں ان سبھی (ملزمین) کو پھانسی کی سزا ملنے ہی والی تھی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اگر آپ قانون اور ضابطوں پر عمل کیے بغیر ملزمین کو گولی مارنے کے لیے جاتے ہیں، تو پھر عدالت، قانون اور پولس کا کیا مطلب ہے؟‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!