حیدرآباد شہر میں 5 سے 7دسمبرتک دفعہ 144 نافذ
حیدرآباد عصمت دری اور قتل کیس نے جہاں پورے ملک کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے، وہیں حیدر آباد شہر میں دو دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کیے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ حیدر آباد پولس کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق آئندہ دو دنوں تک شہر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ 5 دسمبر صبح 6 بجے سے اسے نافذ کر دیا گیا ہے۔
حیدر آباد پولس کمشنر انجنی کمار نے اس بات کی جانکاری دی ہے کہ شہر میں 5 دسمبر سے لے کر 7 دسمبر تک یہ پابندی رہے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس انٹلیجنس انفارمیشن کے بعد لیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کچھ تنظیمیں حیدر آباد شہر میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔