ہمناآباد میں شارٹ سرکٹ سے 16/بکرے ہلاک، غریب کسان کودیڑھ لاکھ کا نقصان
ہمناآباد:3/ڈسمبر (ایس آر ) ہمناآباد شارٹ سرکٹ کی وجہہ سے سولہ بکرے ہلاک ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے بموجب سے عبدالکریم ساکن محلہ زیرپیٹھ کے کھیت میں بروز پیر کی رآت بکروں کے ٹین شیڈ میں شارٹ سرکٹ ہو گیا جسکی وجہہ سے ٹین شیڈ میں برقی رو دوڑگئی جسکے نتیجہ میں شیڈ میں موجود سولہ بکرے ہلاک ہوگئے۔ایک بکرے کی بازاری قیمت دس ہزار روپے بتلائی جا رہی ہے،اس حادثہ کی وجہہ سے ایک غریب کسان کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپیوں کا نقصان ہو گیا ہے۔