ضلع بیدر سے

ٹی ای ٹی کی بیدرمیں مفت کوچنگ

بیدر: 30/نومبر (وائی آر) جناب شکیل احمد خان کی اطلاع کے بموجب محکمہ تعلیمات عامہ اور کلیان کرناٹک ترقیاتی کمیٹی کے اشتراک سے بیدرکے بی ایڈ اور ڈی ایڈ کامیاب طلبہ کے لئے مفت TETکوچنگ کا نظم الامین کمپوزٹ پی یوکالج، موقوعہ دلہن دروازہ روڈ، روبرو قدیم سرکاری دواخانہ بیدر کیاگیاہے۔ 2ڈسمبر سے کلاسیس شروع ہوجائیں گی۔

شام 4:30بجے سے 7:30بجے تک یہ کلاسیس ہوں گی۔ مفت کوچنگ کے خواہشمند جناب محمد شکیل احمد خان نوڈل افسر TETسے رابطہ کرکے اپنانام درج کروائیں۔ زائد تفصیلات کے لئے 9740475864 / 7975503002 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!