جامعہ روضۃ البنات بیدر کے اسنادات کو مسلمہ حیثیت حاصل
بیدر: 4/ستمبر (اے ایس ایم) پراس پیکٹس سیریل نمبر69کے تحت سال 2022-23میں مولانا آزاد اُردویونیورسٹی نے بیدر شہر کی دینی و عصری منفرد عربی درسگاہ جامعہ روضۃ البنات علی باغ بیدر کرناٹک کی مولوی فاضل کی سند کو B.Aاور مولوی کامل کی سند (مفتی) کو M.Aکے مماثل قرار دیا ہے۔ مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی بانی و ناظم جامعہ روضۃ البنات نے پروفیسر ڈاکٹر علیم اشرف جائشی صدر شعبہ عربی مولانا آزاد نیشنل اُردویونیورسٹی و ڈاکٹر محمد علیم اسسٹنٹ پروفیسر نظامت فاصلاتی تعلیم مانو، و پروفیسر ڈاکٹر محمد فریاد یونیسف مانو پروجیکٹ ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا۔
جن کی کوششوں سے جامعہ روضۃ البنات کے اسنادا ت کو مماثلیت مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی مل سکی اس پر مسرت موقع پر ڈاکٹر علیم اشرف جائشی صدر شعبہ عربک مانو نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تمام ضلع بیدر کے وہ طالبات جنہوں نے جامعہ روضۃ البنات میں تعلیم حاصل کرکے مولوی، عالم،فاضل، کامل، کے امتحانا ت میں کامیابی حاصل کئے ہیں وہ بہت ہی خوش قسمت ہیں کے اب وہ اعلیٰ تعلیم کیلئے مولانا آزاد نیشنل اُردو نیورسٹی میں بغیر کسی رکاوٹ کے داخلہ لے سکتے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد فریاد یو نیسف مانو پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ عربی مدارس میں پڑھنے والے طلباء و طالبات کے لئے یہ ایک نعمت ہے۔ اس میں مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی کی کاویشیں قابل تعریف ہیں۔ اس موقع پرحضر ت سید شاہ تنویر ہاشمی صاحب صدر جماعت اہل سنت کرناٹک نے کہا کہ یہ قدم عصر حاضر کے عین مطابق ہے۔مولانا مفتی انوار احمد نظامی نائب شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ نے کہا جامعہ روضۃ البنات کے طلباء و طالبات کیلئے مستقبل میں بڑی سہولتیں مل سکتی ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمین شاہین ادارے جات نے کہا کہ یہ قدم تمام مدارس اسلامیہ کیلئے نمونہ ہے۔محمد آصف الدین سکریٹری وژڈم گروپ آف انسٹی ٹیوشن نے کہا کہ دیگر مدارس میں پڑھنے والے طلبا و طالبات کیلئے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے اپنے مدارس میں عالم کورس مکمل کرکے جامعہ روضۃ البنات میں فاضل وکامل میں داخلہ لے کر اپنے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں۔
مولانا مفتی جاوید احمد صاحب مصباحی ناظم اعلیٰ دارالعلوم رضائے مصطفی گلبرگہ، مولانا محمد صاد ق انواری صاحب مدرس نور النبی عربک کالج بیجاپور، مولانا مصطفی کمال صاحب خطیب جامع مسجد گنگا وتی، حافظ محمد فیاض الدین صدر مدرس نور العلوم عربک اسکول ہمناآباد، سید شاہ اسد اللہ محمد محمد الحسینی (ثاقب حسینی) سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ ابو الفیضؒ بیدر، ڈاکٹرسید حسام الدین عذیر صدر قاضی بیدر د، ڈاکٹر نجیب فہمی،سید منصور قادری انجنئیر، محمد فرقان ایجوکیشن آفیسر، جناب سید اسد صاحب صدر تنظیم کمیٹی جامع مسجد ہلی کھیڑ (بی) جناب عنایت الرحمن سندھے مڈے میل آفیسر، محمد گلسین لکچرار ڈائٹ، سید خورشید قادری، سید عمر ہاشمی بانی و ناظم جامعہ ہاشمیہ، مولانا محمد خواجہ معین الدین ناظم معھد انوارالقرآن فیض پورہ بیدر، محمد فیاض الدین نائب قاضی و خطیب جامع مسجد بیدر، مولانا محمد جاوید احمد نظامی امام و خطیب موتی مسجد (کالی مسجد) بیدر،مولانا سلیمان احمد رضوی امام و خطیب جامع مسجد ہلی کھیڑ (بی)، محمد عطا اللہ صدیقی امام جامع مسجد بیدر، عبدالعزیز منا صدر مجلس اتحا د المسلمین بیدر، محمد فراست علی ایڈوکیٹ صدر کاروان ادب و رحمت عالم کمیٹی بیدر،محمد مشبر سندھے سکریٹری الامین ادارے جات بیدر، عبدالعزیز چندہ، شاہ متین قادری صدر جماعت اہلسنت بیدر، محمدرفیع الدین نوری، محمد تاج الدین نوری، محمد حبیب الدین صدر بزقصابان نے اس پر مسرت موقع پر مفتی سید سراج الدین نظامی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔