ریاستوں سےمہاراشٹرا

ادھو ٹھاکرے حکومت پر لگی مہر، مہاراشٹر اسمبلی میں 169 ایم ایل ایز نےحمایت میں دیا ووٹ

مہاراشٹر اسمبلی میں ادھو ٹھاکرے حکومت پر لگی مہر، 169 اراکین اسمبلی ساتھ آئے

شیوسینا، کانگریس اور این سی پی کی حکومت پر مہاراشٹر اسمبلی میں مہر ثبت ہو گیا۔ ادھو ٹھاکرے کی حمایت میں 169 اراکین اسملی سامنے آئے جب کہ 4 اراکین اسمبلی نے کسی کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔

بی جے پی اراکین اسمبلی نے واک آؤٹ کیا

مہاراشٹر اسمبلی سے بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے واک آؤٹ کر دیا ہے۔ اس درمیان اسپیکر نے ایوان کے دروازے کو بند کرنے کے لیے کہا ہے۔ ایوان کے اندر فلور ٹسٹ کا عمل جاری ہے۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ پروٹیم اسپیکر کی تقرری ضابطوں کے مطابق نہیں ہوا ہے۔

’ٹھاکرے راج‘ پر مہر ثبت کرنے کے لیے ہوا فلور ٹسٹ

مہاراشٹر اسمبلی میں تھوڑی ہی دیر میں فلور ٹسٹ ہوا، جس کے بعد ’ٹھاکرے راج‘ پر مہر ثبت ہو گیا۔ شیوسینا، کانگریس اور این سی پی نے فلور ٹسٹ کے پیش نظر اپنے اپنے اراکین اسمبلی کو وہپ جاری کر دیا تھا اور اکثریت ثابت کرنے کے دوران موجود رہنے کے لیے کہہ دیا تھا۔ فلور ٹسٹ سے پہلے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ریاستی اسمبلی احاطہ میں موجود چھترپتی شیواجی مہاراج کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے ساتھ شیوسینا کے کئی لیڈران اور کارکنان بھی موجود تھے۔

شیوسینا اور این سی پی نے اپنے اراکین اسمبلی کو وہپ جاری کیا تھا

مہاراشٹر اسمبلی میں فلور ٹسٹ سے قبل شیوسینا اور این سی پی وہپ جاری کر دیا تھا۔ وہپ میں سبھی اراکین اسمبلی کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ آج اسمبلی میں موجود رہیں۔ ساتھ ہی وہپ میں ادھو ٹھاکرے حکومت کے حق میں ووٹنگ کرنے کی بات بھی کہی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!