ریاستوں سےکرناٹک

سی ایم کرناٹک یڈی یورپا کے خلاف الیکشن کمیشن نے درج کرائی ایف آئی آر

الیکشن کمیشن نے گوکک اور کگواڈ میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کی تقاریر کے سلسلے میں ان کے خلاف دو ایف آئی آر درج کروائی ہیں۔

بنگلورو: الیکشن کمیشن نے گوکک اور کگواڈ میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کی تقاریر کے سلسلے میں ان کے خلاف دو ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

ایڈیشنل چیف الیکٹورل افسر (اخراجات کنٹرولر) پرینکا میری فرانسِس نے جمعہ کو یہاں ایک بیان میں کہا، ’کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے 23 نومبر کو کگواڈ اسمبلی حلقے کے دو مقات گوکک اور شیروپی میں مبینہ طور پر دیئے گئے ان کے ذات پر مبنی بیان کی تفتیش کی گئی‘۔

فرانسِس نے کہا کہ 20 نومبر کو ہیناکیرے چیک پوسٹ پر ریاستی وزیر داخلہ باسوراج بومَّئی کی گاڑی کی تفتیش نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے وہاں کے چھ افسران کے خلاف معاملے درج کیے ہیں اور ان میں سے دو کو معطل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ کے قافلے میں شامل گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف چیک پوسٹ کے افسران کے ساتھ تعاون نہ کرنے کے الزام میں مدُّر تھانے میں ایف آر درج کرائی گئی ہے۔ چیک پوسٹ کے پورے عملے کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے واراہا چیک پوسٹ پر 25 نومبر کو یدی یورپا کے بیٹے اور رکن پارلیمنٹ بی وائی راگھویندر کی گاڑی کی مناسب ڈھنگ سے تلاشی نہ لیے جانے کے معاملے میں نگراں ٹیم کے چار افسران کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!