ضلع بیدر سے

ہمنا آباد میں وکلاء برادری کے لئے جماعت اسلامی کی جانب سے سیرت محمد ﷺ پر خصوصی پروگرام

ہمنا آباد: 26/نومبر(ایس ایم) ہمنا آباد میں وکلاء برادری کے لئے جماعت اسلامی ہند، ہمناآباد کی جانب سے سیرت محمد ﷺ پر ایک خصوصی پروگرام وکلاء برادری کے لیے منعقد کیا گیا۔ اس خصوصی اجلاس کو جناب محمد کنی منگلور نے مخاطب کیا۔ اس موقع پرانہوں نے مذہب اسلام کے متعلق پائی جانے والی مختلف غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے اسلام کے اصل پیغام کو برادران وطن میں کنڑی زبان میں پیش کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو بتاتے ہوئے کہا کہ آپﷺ آخری نبی ہیں ان کے بعد آپ کی تعلیمات ساری انسانیت کے لئے ہے اور آپ ﷺ کی تعلیمات کے پر عمل پیرا ہو کر انسان امن شانتی اور بھائی چارگی سے رہ سکتا ہے۔

محمد کنی منگلور نے خطاب کے دوران اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ کائنات کی ہر چیز اپنے رب کی طرف صرف ایشور کے حکم پر میں چل رہی ہے جبکہ انسان ہی ہے جو اس کی من مانی راستے پر چلنے کے بجائے اپنی من مانی کرتا ہے۔ اس موقع پر محمد کنی صاحب نے بڑی وضاحت کے ساتھ جذبہ اللہ کے ایک ہونے کی یعنی وحدانیت کی مختلف حوالوں سے تشریح کرتے ہوئے کہا کہ کا پیدا کرنے والا ایک ہے ساری کائنات کا پیدا کیا ہے تو اسی کی عبادت بھی کرنی چاہیے۔

اس اجلاس کو شرکائے اجلاس نے بڑی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کے اجلاس منعقد ہونے چاہیے جس سے مختلف بین مذہبی گروہوں کی آپسی بھائی چارگی بڑھتی ہے اور ایک دوسرے مذاہب کے بارے میں معلومات اور تعلیمات کا اس سے علم ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی دعوتی نقطہ نظر سے اس طرح کے پروگرامس کا انعقاد مختلف موقعوں کی مناسبت سے کرتےرہیں ہے، جس کا خاص مرکز و محور برادران وطن تک اسلام کی صحیح تصویر کو پیش کرنا ہوتاہے۔ اسی کی ایک کڑی یہ پروگرام بھی جو بالخصوص وکلاء کے لئے تھا، انجام دیا گیا گیا۔

اس موقع پر مقامی جماعت کی جانب سے تمام شرکاء کا اور بار ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند ہمناآباد کے امیر مقامی جناب محمد افتخار احمد صاحب، عبدالصبور مرتضی، شیخ ذاکر حسین صاحب، عبدالکریم، مولانا سید کلیم اللہ صاحب، سید مزمل، عبداللہ خان صاحب و دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!