مہاراشٹر میں بنائی گئی حکومت ناجائز، بی جے پی نے جمہوریت کو کیا اغوا: کانگریس
سپریم کورٹ کی طرف سے مہاراشٹر پر فیصلہ محفوظ رکھنے کے بعد کانگریس کے ترجمان رنديپ سنگھ سرجے والا اور کانگریس کے سینئر لیڈر پرتھوی راج چوہان نے میڈیا سے بات کی۔ سرجے والا نے کہا، ’’مہاراشٹر میں ایک ناجائز حکومت بنائی گئی ہے، ہم نے کورٹ سے درخواست کی ہے کہ اکثریت ثابت کرنے کے لئے جلد سے جلد فلور ٹیسٹ کرایا جائے۔ سپریم کورٹ کو ہم نے 154 اراکین اسمبلی کی حمایت کا خط مع دستخط کے دکھائے ہیں۔ کورٹ نے دونوں فریقوں کو سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے، کل 10.30 بجے فیصلہ آئے گا۔ ہمیں ایسا یقین ہے کہ مہاراشٹر میں جمہوریت کی جیت ہوگی۔ انہوں نے جمہوریت کو اغوا کیا ہے، انہیں فلور ٹیسٹ میں کرارا جواب ملے گا‘‘ـ