ریاستوں سےمہاراشٹرا

بھائی! کرسی کے لئے خاندان کا شیرازہ مت بکھیرو، سپریا سولے کی اجیت پوار سے جذباتی اپیل

سپریا سولے نے اجیت پوار سے جذباتی انداز میں کہا ہے کہ تمہارے پارٹی کے چھوڑ کر جانے سے نہ صرف ریاست کو دھچکا لگا ہے بلکہ اس سے پورے پوار خاندان کی یکجہتی کو بھی ٹھیس پہنچی ہے

ممبئی: سیاست کیلئے خاندان میں انتشار نہیں ہونا چاہیئے تم کچھ بھی کرو لیکن نائب وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے کر پھر پارٹی میں واپس آ جاؤ‘ اس قسم کی جذباتی اپیل مہاراشٹر کے نومنتخب نائب وزیر اعلی کی چچا زاد بہن و رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے اجیت پوار سے کی ہے۔ سپریا سولے نے اجیت پوار سے کہا کہ تمہارے پارٹی کے چھوڑ کر جانے سے نہ صرف ریاست کو دھچکا لگا ہے بلکہ اس سے پورے پوار خاندان کی یکجہتی کو بھی ٹھیس پہنچی ہے ۔

اجیت پوار کے این سی پی سے بغاوت کر کے گزشتہ روز نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لینے پر سپریا سولے نے مزید کہا کہ پوار خاندان نے ریاست میں جو خدمات انجام دی ہیں اس سے پوری ریاست واقف ہے نیز کرسی حاصل کرنے کیلئے خاندان کا شیرازہ نہیں بکھیرنا چاہیئے ۔

این سی پی رکن پارلیمنٹ نے اجیت پوار کو مخاتب کرتے ہوئے کہا کہ تم سے بات کریں گے لیکن تم پہلے استعفی دے کر آؤ اور تمہاری جو شرائط ہیں اس پر بھی چرچا کریں گے اور انہیں قبول کیا جائے گا۔

ایک جانب جہاں سپریا سولے نے اجیت پوار کی گھر واپسی کیلئے جذباتی اپیل کی ہے وہیں اجیت پوار کو منانے کے لئے این سی پی کے تین لیڈران سنیل تٹکرے ، دلیپ ولسے پاٹل اور حسن مشرف اجیت پوار کے گھر بھی پہنچے تھے۔ انہیں منانے کی کوشش کافی کوشش کی گئی تھی لیکن ذرائع کے مطابق اجیت پوار نے این سی پی میں واپس آنے سے انکار کر دیا اور یہ بھی کہا کہ اگر این سی کی جانب سے پی بی جے پی کی حمایت نہیں کی جائے گی تو پارٹی ٹوٹ جائے گی اور بڑے پیمانے پر بغاوت ہو گی۔ جس کا خمیازہ نہ صرف پارٹی کو بھگتنا پڑے گا بلکہ شرد پوار کا قد بھی قومی سطح پر کم ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!