ڈاکٹرپایل خودکشی نہیں کی،اسے قتل کر کے لٹکایا گیا: وکیل
ڈاکٹر پایل سلمان تدوی کی خودکشی معاملے میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔ ڈاکٹر تدوی کی فیملی کی جانب سے ممبئی سیشن کورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ کیس خودکشی کا نہیں بلکہ قتل کا ہے۔ ڈاکٹر تدوی کی فیملی کی جانب سے کیس لڑ رہے وکیل نے عدالت میں اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ متاثرہ کے جسم پر کچھ داغ ملے ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ جسم کو کھسکایا گیا ہے۔ یہ قتل کا معاملہ ہے جس کی جانچ ہونی چاہیے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ابھی موت کی وجہ کا انکشاف نہیں ہو سکا ہے۔ ویسرا کو بھی محفوظ رکھ لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر تدوی کی فیملی کی جانب سے تفصیلی جانچ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔