ضلع بیدر سے

ضلع بیدرکے امتحانی مراکزمیں ایس آئی او نے ماسک تقسیم کیے: ضلعی صدر ایس آئی او

بیدر: 18/جون(وائی اے) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ریاست بھر میں پی یو سی سال دوم کا انگریزی کا پرچہ ملتوی کردیا تھا جسے آج یعنی 18/جون کو ریاست بھر میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ منعقد کیا گیا۔

ہمناآباد

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) ملک کی سب سے بڑی طلباء تنظیم ہے جو ہر محاذ پر طلباء کے ساتھ ہونیوالی ناانصافی کے خلاف آواز اٹھاتی آرہی ہے اور کئی مسائل حل کر چکی ہے۔ چونکہ پی یو سی سال دوم کا انگریزی پرچہ لکھنے والے طلباء کو محکمہ کی جانب سے خصوصی ہدایات بھی دی گئیں تھیں۔ جیسا کہ امتحان سنٹر پر امتحان کے وقت سے ایک گھنٹہ قبل حاضر رہنا، ماسک کا استعمال کرنا، سماجی دوری کا خیال رکھنا وغیرہ ۔

بیدر

ضلعی صدر ایس آئی او ضلع بیدر برادر اسد اللہ خان نے بتایا کہ ڈی ڈی پی یو بیدر کی جانب سے ملی اطلاع کے مطابق ہر امتحان سنٹر پر 20 فیصد ماسک ہی محکمہ کی جانب سے مہیا کرائے گئے تھے جو کہ ناکافی تھے۔ ایسے میں بحثیت طلباء تنظیم ایس آئی او نے ضلعی سطح پر تقریباً 17 سے زائدامتحانی مراکز پر طلباء کو مفت ماسک مہیا کئے اور سینی ٹائزر کا انتظام بھی کیا۔ بیدر ضلع سے تقریباً 13000 طلباء پی یو سی سال دوم کا انگریزی کا پرچہ لکھ رہے تھے۔

بسواکلیان

بیدریونٹ کی جانب سے شہر بیدر کے بی وی بی کالج، کرناٹک کالج، گورنمنٹ پی یو بوائز اور گرلز کالجز، اکامہا دیوی کالج، وزڈم و دیگر کالجز کے مین گیٹ پر امتحانی مراکز پر پرچہ کے آغاز سے قبل ہی ایس آئی او کے والنٹیرس موجود رہے۔ جہاں پر سینیٹرز کے ساتھ ساتھ فری ماسک ڈسٹری بیوشن کا اہتمام طلبہ کے لیے کیا گیا تھا۔ جبکہ بسواکلیان یونٹ کی جانب سے بسواکلیان کے SSKB کالج، نیلمبیکا کالج، گورنمنٹ جونیئر کالج، ویویکانند کالج اور بسویشور کالج اور ہمناآباد میں SVET’S پی یو کالج اور گورنمنٹ پی یو کالج اوراد تعلقہ کے تھانہ کشنور میں گورنمنٹ پی یو کالج امتحانی مراکز پر یہ کام انجام دیا گیا۔

ضلعی صدر ایس آئی او ضلع بیدر برادر اسد اللہ خان نے تمام طلباء کے حق میں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ضلع بھر سے اس کام کو انجام دینے والے 50 وابستگان کی کوششوں سراہا ۔ تمام مقامی صدور نے امتحان میں شرکت کرنیوالے طلباء کے حق میں نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!