نومبر 24 کو ہوگا اشٹور سنٹر کا ماہانہ اجتماع
بیدر: 22/نومبر (پریس نوٹ) مفتی افسر علی نعیمی ندوی کی پریس نوٹ کے مطابق اشٹور سنٹر کا ماہانہ اجتماع ہر ماہ کی طرح اس مہینہ کی 24نومبر بروز اتوار کو مالے گاؤں میں منعقد ہوگا، جس کو شہر کے ممتاز علماء اور ذمہ دارانِ جماعت خطاب فرمائیں گے۔
اجتماع 10:00 بجے صبح سے 1:30دوپہر تک منعقد رہے گا، سنٹر کے ذمہ داران نے عاشقان ِرسول اکرم سے مع دوست و احباب کے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی ہے۔