بیدر: سماجی کارکن نوازخان کی جانب سے مچھرکش دوا کامفت چھڑکاؤ
بیدر۔20/نومبر(وائی آر) ممتاز سماجی کارکن جناب نوازخان نے لاکھوں روپئے مالیت کے ذاتی صرفے سے مچھرکش ادویات کے چھڑکاؤ کی مشین خرید ی ہے اور اس کااستعمال وارڈ نمبر33کے ابوالفیضؒ کالونی، کیانن کالونی، مدینہ کالونی، قاسمال کالونی، امیرحمزہ کالونی، ایڈگری، پکھل گیری، حیدرچوک، خواجہ چوک، وغیرہ میں جنگی خطوط پر کی جارہی ہے تاکہ مچھروں سے عوام الناس کا بچاؤ ہوسکے اور وہ مختلف بیماریوں سے بچے رہ سکیں۔
مذکورہ کالونیوں کے عوام کاکہنا ہے کہ شہر بیدر میں جہاں ڈینگو، ملیریا اور ہیضہ جیسے امراض کی وباپھیلی ہوئی ہے، اور حکومتی سطح پر مچھرکش ادویات کے چھڑکاؤ کی کارروائی لیت ولعل کا شکار ہے۔ وہاں نوجوان سماجی کارکن محمد نوازخان صاحب کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔وہ ایک ایسے نوجوان ہیں جو سب کی خدمت کو اپنافرض تصورکئے ہوئے ہیں۔اور اپنی رقم سے وہ یہ خدمت انجام دے رہے ہیں۔
اس بات کی اطلاع جناب اعظم خان نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ مشین کے ذریعہ شام ہوتے ہی فوگنگ کی جارہی ہے کہاجارہاہے کہ اس دھویں سے مچھر مرجاتے ہیں۔بہت زیادہ طاقتور ہونے کی صورت میں مچھر اس علاقے سے رفوچکر ہوجاتے ہیں۔