ضلع بیدر سے

ہمناآباد کے سن رائز پبلک اسکول میں ثقافتی تقاریب کا انعقاد

ہمناآباد: 20/نومبر(ایس آر) ہمناآباد کے محلہ نور خان اکھاڑہ میں نور ایجوکیشنل اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے چلائے جانے والے سن رائز پبلک اسکول میں اسکول کے منتظم محمد ذیشان ارشد کی نگرانی میں اسکولی طلبہ کے لئیے کھیل کود کے مقابلے اور دیگر ثقافتی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ جو طالب علم ان مقابلوں میں اول، دوم اور سوم، آئے انکو یوم اطفال کے موقع پر ہمناآباد کے سرکاری نوکر بھون میں محمد عبدالاحد (صدر اسکول) کی نگرانی میں ایک تقریب منعقد کرتے ہوئے انعامات سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں اسکولی طالب علموں نے بہترین انداز میں ثقافتی پروگرام پیش کیے۔ جن میں قابل ذکر پنڈت جواہرلال نہرو کی شان میں نظم اور رقص پیش کیا گیا، اور والدہ کی تعریف میں ایک گیت گایا گیا جسکو سامعین نے خوب پسند کیا۔

اس موقع پر اسکول کے صدر محمد عبدالاحد نے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے دسویں جما عت کے نتائج صد فیصد آنے پر ہمناآباد اور بیدر ضلع میں اسکول کو اعزازات سے نو ازاگیا ہے،صد فیصد نتائج آنے میں اسکول کے اساتذہ کی محنت قابل مبارک باد ہے۔ کامیابی کے اسی سلسلہ کو برقرار رکھنے کی تلقین کی، انہوں نے تمام اساتذہ کو۔بعد ازاں مولانا جُعیل ثاقب حُسامیؔ نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس تقریب کے اگلے دن اسکول میں والدین سے ملاقات کی میٹنگ رکھتے ہوئے طالب علموں کی تعلیمی کیفیت سے سرپرستوں کو آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر اسکولی طالب علموں نے تعطیلات کے دوران جو سرگرمیاں انجام دی تھیں انکو منظر عام کیا گیا جن میں ہاتھوں کی بنی ہوئی چوڑیاں، تھرماکول سے بنے ہوئے مکان، اسکول، فیکٹری، کے نمونے بنائے گئے جو عوام کی توجہ کا مرکز بنے۔ صدر مدرس ساجدہ سلطانہ نے اولیاء طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے انکے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے کارآمد نصیحتیں کی اور کہا کے طلبہ جس طرح اسکول میں ہر کام وقت پرکرنے کے پابند ہوتے ہیں اسی طرح گھر پر بھی وقت پر اپنے ہر کام کو انجام دیں وقت ایک نعمت ہے اسکو ضائع نہ کریں جو انسان وقت کو ضائع کرتا ہے وقت بھی اسکو ضائع کردیتا ہے اور اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ محمدعبدلاحد صدراسکول، محمد ذیشان ارشد منتظم اسکول، محترمہ شمامہ رخسار کے علاوہ اسکول کے تمام اساتذہ نے تما م تقاریب کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپورتعاون پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!