ریاستوں سےمہاراشٹرا

مہاراشٹر کے ہوٹل حیات میں شیوسینا-این سی پی-کانگریس کے 162 اراکین اسمبلی کی پریڈ

شرد پوار ، سپریہ سول ، ادھو ٹھاکرے ، اشوک چوہان اور سنجے راوت گرینڈ حیاٹ ہوٹل پہنچے

ممبئی: ممبئی کے ہوٹل گرانڈ حیات میں شیوسینا-این سی پی-کانگریس کے 162 اراکین اسمبلی کے پریڈ کی سبھی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور بہت خاص انتظام دیکھنے کو مل رہا ہے۔ این سی پی سربراہ شرد پوار بھی ہوٹل حیات پہنچ گئے ہیں اور میڈیا کی ایک بڑی تعداد ہوٹل میں موجود ہے۔ چونکہ سبھی 162 اراکین اسمبلی کی پریڈ میڈیا کے سامنے ہوگی اس لیے ہوٹل میں کافی ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے۔

شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے دعوی کیا ہے کہ پریڈ میں تمام 162 ارکان اسمبلی موجود ہوں گے اور اگر گورنر چاہیں تو خود آکر دیکھیں۔ این سی پی صدر شرد پوار سوپریہ سول کے ہمراہ یہاں پہنچے۔

اس پریڈ کے ذریعہ شیوسینا-این سی پی-کانگریس اپنی طاقت دکھانا چاہتے ہیں اور دنیا کے سامنے یہ بات رکھنا چاہتے ہیں کہ بی جے پی نے غلط طریقے سے حکومت سازی کی کوشش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!