ضلع بیدر سے

بیدر: وزڈم پرائمری اسکول میں جنگل تھیم کا انعقاد

بیدر: 17/نومبر(پریس ریلیز) شیخ حنا کوثرصاحبہ ہیڈ مسٹریس کے پریس نوٹ کے مطابق وزڈم پرائمری اسکول کے گراؤنڈ فلور میں جنگل تھیم کا تمثیلی ماڈل پیش کیا گیا، جنگل تھیم کا افتتاح مفتی سراج الدین نظامی چیر مین روضہ مشن اسکول کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

اس موقع پر انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص ایک درخت لگاتا ہے اور کوئی اس کا پھل کھاتا ہے یا اس کے سایہ میں آرام کرتا ہے تو وہ اس کے لیے صدقہ جاریہ ہے، ماحول کو پاک رکھنا اسلام کا طریقہ ہے، آج طلبہ و طالبات نے بہت اچھا عمل پیش کیا ہے، میں معلمین و معلمات کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے طلبہ و طالبات کو تیار کرنے میں بڑی کاوشیں کی ہیں، جناب محمد آصف الدین صاحب سکریٹری وزڈم ادارہ جات اور محمد صلاح الدین فرحان کو دل کی گہرائیوں سے اس عمدہ پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

جناب محمد آصف الدین صاحب سکریٹری ازڈم ادارہ جات نے ہیڈ مسٹریس اور معلمات کی ٹیم کو جنگل تھیم کی تیاری اور اس کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔مس شگفتہ خانم نے جنگل تھیم کا تعارف اور مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ماڈل کے ذریعہ طلبہ اور طالبات میں جنگل اور جانوروں کے فوائد سے واقفیت پیدا کرنا ہے، اولیاء طلبہ اور ناظرین میں گلوبل وارمنگ کو کیسے کنٹرول کریں؟ اُوزن لیئر کو نقصان سے کیسے بچائیں؟ پانی اور ہوا کو آلودگی سے کیسے بچایا جائے؟ ماحولیات کو آلودگی سے کیسے محفوظ رکھا جائے؟ کے متعلق بیداری پیدا کرنا ہے۔

شیخ حنا کوثر نے محترمہ بشریٰ جمال صاحبہ مینجنگ ٹرسٹی اور اسکول کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس پروگرام کے انعقاد کی بہترین منصوبہ بندی کی اور ان کی رہنمائی میں تمام اسٹاف نے پروگرام کو کامیاب بنایا۔

جنگل تھیم سمندر، آبشار، جنگل، جوائنٹ ٹری اور غار کے گیلریز پر مشتمل تھا،لٹل انجل (نرسری) ایل۔کے۔جی اور یو۔ کے۔ جی طلبہ و طالبات نے مختلف جانوروں اور پرندوں کی تمثیل پیش کی۔ پیارنٹس نے اپنے تاثرات [پیش کیا، عبد السلام مبشر سندھے سکریٹری الامین نے کہا کہ بچوں نے بہترین مظاہرہ کیا جس سے بچے اور تمام پیارنٹس خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ دیگر دو خاتون پیارنٹس نے بھی اپنے تاثرات رکارڈ کراتے ہوئے انتظامیہ اور ٹیچرس کی ٹیم کو اس نئے اور انوکھے پروگرام پر مبارک باد دی اور ٹیچر کی سخت محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

مس سونیتا کماری کی نگرانی میں معلمات کی ٹیم طہورا تزین، زہرا بیگم، سمیرا ناز، عائشہ شاکر، شیرین بیگم، نغمہ، ثنا آفرین، چھایہ کاملے اور دیگر معلمات نے پروگرام کی تیاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسے کامیاب بنایا۔اس موقع پر مولانا طلحہ قاسمی،مولانا شاکر ندی، تنویر سر اور دیگر اسٹاف موجود تھے۔حافظہ اقراء فاطمہ کی تلاوتِ کلام اللہ سے جلسہ کا آغاز ہوا، شگفتہ خانم نے نظامت کا فریضہ انجام دیا۔اولیاء طلبہ اور ناظرین نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو مبارک باد دی۔ناظرین کا ہجوم تھا۔

اس یاد گار پروگرام کو تمام ہائی اسکول کے طلبہ کو بھی دیکھنے اور محظوظ ہونے کا موقع فراہم کیا گیا، جشن کا سا ماحول بنا رہا، اولیاء طلبہ اور ناظرین نے اس نادر موقع اور دلچسپ Eventکو اپنے اپنے موبائیل کیمرہ سے Photos اور Videosکی شکل میں میں محفوظ کرلیتے ہوئے دیکھےگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!