یومِ اطفال کے موقعہ پر وزڈم ہائی اسکول میں جلسہ تقسیمِ انعامات کا انعقاد
بیدر: 16/ نومبر (پریس نوٹ) محترمہ عذرا تبسم ہیڈ مسٹریس وزڈم ہائی اسکول کے پریس نو ٹ کے مطابق چلڈرنس ڈے کے موقع پر وزڈم ہائی اسکول کے آڈیٹوریم میں ”گرانڈ ماسٹر کوئز کمپٹشن“ اور ”جلسہ تقسیم اسنادات و انعامات“ منعقد ہوا، جناب محمد آصف الدین صاحب سکریٹری وزڈم ادارجات نے طلبہ اور طالبات کو یوم ِ اطفا ل پر مبارک باد پیش کی اور ہیڈ مسٹریس اور معلمین و معلمات کی ٹیم کو جلسہ کی تیاری اور اس کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی۔
جماعت ششم اور ہفتم کے مابین جونیئر گرانڈ ماسٹر کوئز مقابلہ ہوا، جس میں جماعت ہفتم محمد مدثر، محمد عفان اور پون کی ٹیم فاتح رہی۔ جماعت ہشتم اور نہم کے مابین سینئر گرانڈ ماسٹر کوئز کا مقابلہ ہوا، جس میں جماعت نہم محمد عظمت، محمدعمران اور زید احمد کی ٹیم کامیاب رہی،کامیاب ہونے والی ٹیمس کومحمد صلاح الدین فرحان جوائنٹ سکریٹری کے ہاتھو ں پندر ہ سو روپیے نقد، سند، تھری اسٹارس میڈل اور گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔جونیئر اور سینئر رَنَر ٹیم کو سند اور میڈل دیے گئے۔
کوئز کمپٹشن کا افتتاح محترمہ بشریٰ جمال صاحبہ مینجنگ ٹرسٹی کے ہاتھو ں عمل میں آیا، مفتی افسر علی نعیمی ندوی نے پروجکٹر کے ذریعہ اسکرین پر اپنے پروگرام ویڈیوز کی شکل میں پیش کیے،جس سے طلبہ خوب محظوظ ہوئے، مقابلہ کوئز میں مس ثمرین کوثر اور مس نسرین سلطانہ نے ججس کے فرائض بحسن و خوبی انجام دئے۔
اس موقع پر محمد سلیم سر، محمد نذیر سر، عبد البصیر سر، محمد شاہد سر، مس شیخ سلویٰ،مس نصرت فاطمہ، مس اہیلیہ ریڈی اور مس مارتھا موجود رہے۔محمد عمران طالب علم جماعت نہم کی تلاوت کلام اللہ سے جلسہ کا آغاز ہوا، محمد جنید نے نعت پاک پیش کی، مس ترمیم خان اور مس عذرا تبسم نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دئے۔