ضلع بیدر سے

محسنِ انسانیت ﷺ کی تعلیمات کو دنیا کے ہرفرد تک پہنچانے کی ضرورت: جی آئی او

بسواکلیان بھوسگے گارڈن فنکشن ہال میں 16/نومبر کو خواتین کیلئے سیرت النبیپروگرام، شرکت کی اپیل

بسواکلیان: 15/نومبر(کے ایس) صدر جی آئی او بسواکلیان نازنین صبا نے سرکار دو جہاں کی ولادت و باسعادت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہو ئےکہا کہ پر آشوب ماحول میں امت مسلمہ کو چا ہیے کہ وہ سر کار دو جہاں کی تعلیمات سے نہ صرف وا قیفت حاصل کریں بلکہ اپنے افراد خا ندان کو بھی سرکار دو جہاں کی تعلیمات سے واقف کروائیں۔

صدارتی کلمات میں کہا کہ قرآن کریم ہمیں بتاتی ہے کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ رسول کا ئنات تھے، وہ صرف اہل عرب کے لئے دنیا میں نہیں بھیجے گئے تھے،اور نہ کسی ایک قوم یا خطے کے لئے انھیں رحمت بنا کر جلوہ گر فرمایا،حضور رحمتہ اللعالمین ﷺ کی تعلیمات اقدس میں رحمت کی جھلکیاں نمایاں ہیں، ظلم، قتل وغارت گری،برائیوں اور بداخلا قی میں مبتلا انسانون کو توحید ورساالت، یقین و توکل علم وعرفان، کرادر کی بلندی اور اخلاق حسنہ سے مالامال کردینا انسانی معا شرہ پراحسان اور انسانیت کی سب سے بڑی خیرخواہی ہے۔

فا ریحہ مر یم نے کہا کہ رسول ﷺ نے نا صرف پیغام پہنچا یا بلکہ خود اپنی ہدایت و تعلیمات کا عملی نمونہ اپنی حیات طیبہ، سیرت مبارکہ اور اسوہ حسنہ کے ذریعہ پیش کر ئے۔رسول رحمت ﷺ انسان کو اس کی زندگی کے ہر شعبے میں ہدایت و رہنما ئی عطا فرمائی ہے، انسا نی زندگی کا کوئی شعبہ آپﷺ کی عطا کردہ ہدایت و رہنمائی سے محروم نہیں رہا۔اگر کوئی فا تح ہے تو فتح مکہ کودیکھئے کہ آپﷺ فتح مکہ کیلئے مکہ میں داخل ہوئے تو کہا کہ آج سب کو معاف کیا جاتا ہے،تاریض ایسی فتح بتانے سے قاصر ہے،اگر کو ئی ہمسایہ ہے تو اس ہمسا ئے کو دیکھئے کو آپﷺ پر کوڑا پھینکنے والی عورت کو بھی جواب میں اخلاق عطا کرتا ہے،اگر کوئی حکمران ہے تووہ مد ینہ اسلامی ریاست کے حکمران محمد ﷺکو دیکھئے،الغرض زندگی کی ہرراہ پر رہنمائی کے لئے نبی کریم ﷺ کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

محسن انسا نیت ﷺ نے بے حس لوگوں کی مردہ رگوں میں روح پھو نکی نتیجہ یہ نکلا کہ آج کی بیٹیاں دل کی دھڑ کن اور گھر کی زینت بن چکی ہیں۔اسے مان،بیٹی اور بہن و بیوی جیسے عظیم رشتوں کے ساتھ جینے کا حق مل گیا۔ ایک مو من اور آپﷺ کے ساتھ محبت رکھنے والے انسان کیلئے پورا سال ہی ربیع الاول ہے وہ اپنا عملی زند گی میں ہر فیصلے کو اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی تعلیمات کے مطا بق گزارتا ہے۔وہ صرف مو سمی محبت کے بجائے پورا سال اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے ساتھ عملی محبت کا ثبوت دیتے ہوئےعہد کرتا ہے کہ میں پوری زندگی وہ کام کرونگا جن سے اللہ کا رسول خوش ہوتا ہے۔

سابقہ سکر یٹری صائقہ صبا نے قرآن و حد یث کے حوالے کے ذریعہ آپﷺ کی عظمت پر روشنی ڈالی، آپﷺ عدل و انصاف کی صبح قیامت تک جو مثال قائم کی اور ایک یہودی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ظا ہر کیا کہ انصاف عقا ئد اور چہرے دیکھ کر نہیں ہو تے بلکہ حق اور مظلوم کی تا ئید و حمایت میں فیصلہ کر نا ہی انصاف ہے، طلبہ کو تلقین کی کہ وہ اسواہ حسنہ پر مکمل طور پر کار بند ہو جائیں۔ پرو گرام کا آغاز حا فظہ ضحٰی ارم کی قرات کلام پاک سے ہوا،نظا مت کے فرائض ہما پروین نے انجام دئے،سنوبر مسکان نے بھی سر کار دو عالم ﷺ کی زند گی پر تفصیلی روشنی ڈالی، پروین بیگم کی دعا سے پرو گرام اختتام کو پہنچا۔

گر لس اسلا مک آرگنا ئزیشن کی جانب سے ذکریٰ اسکول،آئی آئی سی اے کالج، Successکالج، کر یسنٹ کالج اور نوبل اسکول کے طلبہ سے ملا قات کر کے سیرت پروگرام کا پیغام ان تک پہنچایا۔ پروگرام رکھنے کا مقصد یہی تھا کہ ہماری لڑ کیاں آپﷺ کی زندگی کو اچھی طرح جانے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔

16/نومبر بروز ہفتہ بھو سگے گارڈن فنکشن ہال میں خواتین کیلئے سیر ت النبی پروگرام رکھا گیا ہے آپ سے شر کت کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!