ضلع بیدر سے

مسٹرناصرخان کرناٹکا اسٹیٹ فٹبال اسوسی ایشن کے ضلعی چیرمین نامزد

بیدر: 15/نومبر (وائی آر) ایم ستیہ نارائن جنرل سکریڑی کرناٹکا اسٹیٹ فٹبال اسوسی ایشن بنگلور نے ایک مکتوب جاری کرکے جناب ناصر خان کو بیدر کے لئے چیرمین نامزد کیاہے۔ تفصیلات کے بموجب آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن اور کرناٹکا اولمپک اسوسی ایشن سے ملحق کرناٹکااسٹیٹ فٹ بال اسوسی ایشن(KSFA) بنگلور نے بیدر ڈسٹرکٹ فٹ بال اسوسی ایشن کے مسٹر رنجیت کمار ساکن بیدر کو ایک مکتوب جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بیدر میں فٹ بال کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور اس کی توسیع کے لئے ایک اڈھاک کمیٹی بنائی گئی ہے۔

جس کے چیرمین ناصرخان رہیں گے۔ جب کہ رنجیت کمار ممبر سکریٹری اور ناظم الدین انجم، جوشنا، سید عمرعلی اور اشوک کمار ممبرہوں گے۔ یہ نئی کمیٹی فوری چارج لے کر بیدر ڈسٹرکٹ فٹ بال اسوسی ایشن کے تحت فٹ بال کی ڈسٹرکٹ لیگ، سینئر ضلع ٹیم بنانا، سب جونئیر /جونیئرڈسٹرکٹ ٹیم اور خواتین کی ضلع ٹیم کی سرگرمیوں کی رپورٹ دینا ہوگا۔ واضح رہے کہ مسٹر رنجیت کمار کو ضلع کو آرڈی نیٹر۔ نارتھ کرناٹکا بھی نامزد کیاگیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!