تلنگانہریاستوں سے

شاہین اسکول ظہیرآباد میں جلسہٴ سیرت النبی ﷺ و تقسیم اسناد سے حافظ عبدالفرقان کا خطاب

تعلیم کے ساتھ طلباء وطالبات میں میں اخلاقی اقدار پروان چڑھانا وقت کی اہم ضرورت

ظہیرآباد: 14 /نومبر (اے این بی) تعلیم انسان کی بنیادی ضرورت ہے اس کے بغیر انسان اپنے آپ کو پہچان سکتا ہے نہ خدا کو پہچان سکتا ہے تعلیم انسان کو جاہلیت کے اندھیروں سے نکال کر روشنی و بامقصد زندگی کی طرف گامزن کرتی ہے۔ ان خیالات کااظہار حافظ عبدالفرقان ڈائریکٹر شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس، ظہیرآباد نے جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و تقسیم اسناد کے ضمن میں منعقدہ ایک پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو قوم تعلیم کے میدان میں ترقی کرتی ہے وہی قوم دنیا کی امامت و قیادت کے منصب پر فائز ہوتی ہے اور قوموں کا عروج و زوال تعلیم پر منحصر ہے اپنے خطاب کے دوران مختلف احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نےکہا کہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس نے علم کو فرض قرار دیا ہے تعلیم کے ساتھ طلباء وطالبات میں اخلاقی اقدار کو پروان چڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شکیب احمد ایڈمنسٹریٹر شاہین اسکول سداشیوپیٹ نےکہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی سارے انسانوں کے لیے قیامت تک رول ماڈل ہے آپ ﷺ کے بنائے ہوئے راستے پر چل کر ہی انسان دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتا ہے نبی ﷺ کی زندگی کے مختلف واقعات کو طلبہ و طالبات کے سامنے پیش کیا۔

سید زبیر قادری ایڈمنسٹریٹر شاہین اسکول ظہیرآباد نے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے اپنے نبی ﷺ کو دنیا میں اخلاق کی تکمیل کے لئے بھیجا، مگر امت مسلمہ مسلسل اس معاملہ میں غفلت برتی جارہی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اخلاق و کردار کا عملی نمونہ بن کر اس ملک کے برادران وطن کے سامنے اسلام کا عملی نمونہ پیش کریں مگر امت رسم و رواج و خرافات میں پڑ کر اصل مقصد سے غافل ہے،امت کو جشنِ رسول یاد ہے مگر مشن رسول بھول گئے۔ اجلاس میں افتتاحی کلمات محمد اقبال احمد غازی ہیڈماسٹر نے پیش کیا جلسہ کے اختتام پر تقریری، تحریری دیگر مقابلہ جات میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔

مقابلہ جات میں انعامات پانے والے طلبہ وطالبات جن میں تقریری مقابلے میں انعام اول جماعت نہم سے عمامہ ترنم انعام دوم مدیحہ ایمن جماعت ہشتم، انعام سوم جماعت نہم سے مہک فاطمہ، جبکہ تحریری مقابلہ میں انعام اول جماعت نہم سے ناہیدہ تبسم انعام دوم جماعت نہم سے عائشہ بتول، انعام سوم جماعت نہم سے عبدالکریم نے حاصل کیا۔ جبکہ نعتیہ مقابلے میں انعام اول جماعت نہم سے عبدالمتین انعام دوم جماعت ہشتم سے ام ہانی ضحی انعام سوم جماعت نہم سے سید سمیر نے حاصل کیا۔ اسی طرح سیرت النبی صلی اللہ پر کوئز مقابلہ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں انعام اول عبدالکریم گروپ جبکہ انعام دوم منزہ گروپ نے حاصل کیا۔ جلسہ کا آغاز دسویں جماعت کے طالب علم محمد عامر احمد قریشی کی قرات کلام پاک سے ہوا نظامت کے فرائض تنویر فاطمہ اور فرحین فاطمہ نے انجام دیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!