جے این یو طلبا کا فیس میں اضافہ سمیت مختلف مسائل کو لے کر مظاہرہ
دہلی میں جے این یو طلبا یونیورسٹی کیمپس کے باہر فیس میں اضافہ سمیت مختلف مسائل کو لے کر مظاہرہ کر رہے ہیں، مظاہرہ کر رہے ایک طالب علم نے بتایا، ’’گزشتہ 15 دنوں سے ہم فیس میں اضافہ کو لے کر مظاہرہ کر رہے ہیں کیونکہ یہاں قریب 40 فیصد اسٹوڈنٹس غریب پس منظر سے آتے ہیں، وہ طلبا یہاں کس طرح تعلیم حاصل کر پائیں گے؟‘‘
طلبا کی مطالبات:
- فیس اضافہ کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
- ہاسٹل میں طالب علموں سے کوئی سروس چارج نہیں لیا جائے۔
- ہاسٹل میں آنے جانے کے لئے ڈیڈ لائن ختم ہو۔
- ہاسٹل میں ڈریس کوڈ نہیں لاگو کیا جائے۔
- نیا ہاسٹل مینو مکمل طور پر منسوخ کیا جائے۔