ضلع بیدر سے

بیدر میں آج ایس آئی او کا اجتماعِ عام، سیرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام اور امت کاجوان

بیدر : 10 نومبر (اے این بی) برادر انجنئیرمحمد سعید عامر یونٹ سیکریٹری ایس آئی او بیدر یونٹ کی اطلاع کے مطابق ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے آج 10 نومبر 2019 اِس بعد نمازمغرب مسجدابراھیم مین روڈ، بیدرمیں مقامی یونٹ کی جانب سے ایک اجتماع عام منعقد کیا جارہا ہے۔

‘سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام اور امت کا جوان’ مرکزی موضوع پر منعقد ہونے والے اس اجتماعِ عام کو جناب محمد آصف الدین صاحب رکن ریاستی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی ہند کرناٹک مخاطب فرمائیں گے۔

س موقع پر برادر انجنئیر محمد عاقب حسین صدر مقامی ایس آئی او بیدر یونٹ نے طلبہ اور نوجوانوں سے شرکت کی گزارش کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ طلباء اور نوجوان اپنے دوست واحباب کے ہمراہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر اپنی ذمہ داریوں کو یاد کرتے ہوئے سیرت کے انقلابی پیغام سے مستفید ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!