ضلع بیدر سے

بسوا کلیان میں مفت ایمبولینس سروس کا افتتاح

بسوا کلیان 7نومبر (کے ایس) ناظم شعبہ نشرواشاعت حضرت شیر سواررحمۃ اللہ علیہ بیت المال ٹرسٹ بسوا کلیان کے پریس نوٹ کے بموجب سرزمین بسواکلیان میں 40ویں عظیم الشان جلوس و جلسہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پر بہار موقع پر حضرت شیر سواررحمۃ اللہ علیہ بیت المال ٹرسٹ کی جانب سے اہلیان بسوا کلیان کی ضرورت کے پیش نظر بلاتفریق مذہب و ملت ہر خاص و عام کی سہولت کے لئے مفت ایمبولینس کا انتظام کیا جارہا ہے۔

افتتاح کی رسم حضرت مولانا خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار صدرٹرسٹ، شاہ منور چشتی نظامی حضرت شیر سواررحمۃ اللہ علیہ سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت شیر سواررحمۃ اللہ علیہ اور حضرت محمدخواجہ معین الدین چشتی، نظامی و سہروردی موظف ایگزیکٹو انجینئر و ڈائر یکٹر حضرت شیر سواررحمۃ اللہ علیہ بیت المال ٹرسٹ انجام دیں گے۔

اس موقع پرسیکریٹری جمال سید جاوید نظامی، خالد محمد مدثر احمد، نعیم خان صاحب، عمر پاشاہ حلقانی اور دیگر عہدیداران و اراکین نے عوام الناس سے اس موقع پر کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہےحضرت شیر سواررحمۃ اللہ علیہ بیت المال ٹرسٹ بسوا کلیان مختصر سی مدت میں تاریخی کارنامے انجام دینے میں مصروف ہے جس کی فلاحی اسکیمات سے غرباء و مستحقین استفادہ کرتے رہے ہیں، تاہم اہلیان بسوا کلیان کے لئے مفت ایمبولینس سروس کا آغاز بھی انہی فلاحی اسکیمات کا سلسلہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!