ہمناآباد میں حضرت صوفی شیخ محمد ارشاد الحق انجم کا پانچواں عُرس شریف
ہمناآباد 3/نومبر (ایس آر) ہمناآباد میں حضرت صوفی شیخ محمد ارشاد الحق انجمؔ کا 5واں عُرس شریف کا آغاز 7ربیع الاول مطابق5نومبر بروز منگل سے ہو گا، نماز عصر مسجد بخاری محلہ کفر توڑ میں اد اکی جائیگی۔
بعد نماز عصر بیت الحق سے جلوس صند ل مبارک نکالا جائے گا جو کے ہمناآباد کے مختلف راستوں سے گذرتا ہو ادرگاہ شریف بمقام روبروشکنتلا پاٹل اسکول قومی شاہراہ 65پہنچے گا بعد نماز عشاء علماء اکرام ومشائخین کے بیانات ہونگے۔ بعد ازاں صندل مالی کی رسم انجام دی جائیگی۔
8ربیع الاول6نومبر بروز چہار شنبہ کو بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگی،اور 9ربیع الاول 7نومبربروز جمعرات کو بعد نماز فجر فاتحہ خوانی چادر گُل وتبرکات تقسیم ہونگے۔عُرس کے تمام مراسم حضرت صوفی شیخ محمد وفاالحق وفاؔ حسن قادری سجادہ نشین درگاہ انجام دیں گے۔
تمام عوام الناس وعاشقان اولیاء سے گذارش کی جاتی ہیکہ عُرس شریف میں شرکت فرماکر فیوض وبرکات حاصل کریں،عُرس شریف میں خواتین کے لئیے علیحدہ پردے کا نظم کیا گیا ہے،تمام مہمانوں کے لئیے طعام کا نظم کیا گیا ہے۔