ضلع بیدر سے

ہمناآباد رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے ڈگری کالج میں تعمیری کاموں کا افتتاح کیا

ہمناآباد: 3/نومبر (ایس آر)ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے ڈگری کالج میں ایک کروڑ آٹھائیس لاکھ روپیوں کے خرچ سے تعمیر ی کاموں کا بھومی پوجا کرتے ہوئے افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ڈگری کالج مرحوم معراج الدین پٹیل کی دور کارکردگی میں منظور ہوا اُس وقت بنیادی سہولتیں موجود نہیں تھیں میرے دور کارکردگی میں اس کالج کی ترقی کے لیے 20کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں۔ جہاں پر بھی تعمیری کام چل رہے ہیں اُن کاموں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

تعمیراتی کاموں کی نگرانی کریں عہدیداران،آنیوالے دنوں میں ہیلی کھیڑاور دوبلگنڈی میں ہاسٹل کے تعمیری کاموں کا آغاز ہو گا اسکے علاوہ گھاٹ بورل میں سترہ کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں کتور رآنی چنماں اسکول قائم کرنے کے لئیے اسکے بھی تعمیری کاموں کا جلد آغاز ہوگا۔

مذکورہ تمام تعمیری کام دیگر اضلاع کے گتہ دار انجام دے رہے ہیں میرے اہل خانہ کا کوئی بھی فرد ان تعمیری کاموں کا گتہ نہیں لیا ہے اسکے باوجود میرے مخالفین مجھ پر الزام تراشی کرتے ہیں کے رکن اسمبلی کے اہل خانہ ہمناآباد کے تمام تعمیری کاموں کا گتہ حاصل کرتے ہیں جو کہ بے بنیاد بات ہے الزام عائد کرنے سے بہتر ہے کہ جہاں پر بھی تعمیری کام چل رہے ہیں انکا معائنہ کریں۔

اس موقع پر ایم ایل سی ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل، صدبلاک کانگریس کمیٹی ورکن بلدیہ محمد افسر میاں،تعلقہ پنچایت صدر رمیش ڈاکوڑگی،اُومکار توپد پرنسپل ڈگری کالج،کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!