ضلع بیدر سے

علیم انجم ایڈوکیٹ کے اچانک انتقال سے شہرمیں ایک خلا پیداہوگیا: معززین کا اظہارِتعزیت

بسواکلیان: یکم نومبر(کے ایس) جناب علیم انجم ایڈوکیٹ کے اچانک انتقال پراظہار رنج وغم دیکھا گیا۔ موصوف جماعت کے قدیم کارکن، عید گاہ انتظامی کمیٹی کے صدر، شرعی پنچایت کے جوائنٹ سکریٹری اور جامع مسجد انتظامی کمیٹی کے قدیم ممبر تھے، نظم و ضبط، اجتماعات، تنظیمی و شرعی پنچایتی، نشستوں میں وقت کی پابندی آپ کی شخصیت میں رچ بس گئی تھی۔ کتابوں، رسالے اور اخبارات کا پابندی سے مطالعہ کرتے تھے۔ برادران وطن میں دعوتی کام اور ملت کے اصلاحی وسماجی کاموں میں بڑی دلچسپی سے شریک ہوتے تھے۔

ان کے اچانک انتقال سے بسواکلیان میں خلا پیدا ہوگیا، مرحوم کی شخصیت بے لوث محبت، مددانکسا ری روا داری کا پیکر تھے، اس خلا کو پُرکرنا کافی دُشوار ہے۔ اس اچانک موت پرگوند راؤ ایڈوکیٹ، مہاجن ایڈوکیٹ، منوج ایڈوکیٹ، نائب بار اسوسیشن، پنڈت ایڈوکیٹ، ناصر پٹیل،قیام الدین ایڈوکیٹ، میر تحسین علی جمعدار، میر وارث علی، صدیق استاد، میراقبال علی، اکرام الدین کھادی والے، مجاہد پاشاہ قریشی، خواجہ معین الدین کلف، میرامانت علی ایڈوکیٹ، پاشاہ ایڈوکیٹ، منہاج نواب صدر یوتھ کانگریس آئی، معین الدین ٹڈو لہ،اکرام الدین کھادی والے، خواجہ معین الدین چا بکسوار، مقیم الدین باگ، مقبول احمد سیکل اسٹور،غازی میڈیکل، ایم ڈی مختار اسسٹنٹ ڈائرکٹر پی ڈبلیو ڈی گلبرگہ اور دیگر سیاسی لیڈروں نے انکے اچانک انتقال پرتعزیت کا تانتابندھا رہا اور دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزند اور چھ دختران موجود ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!