ہمناآباد MLA راج شیکھر پاٹل نے آشاکارکنوں میں راشن کٹس اور نقد رقم تقسیم کی
ہمناآباد: 4/جون (ایس آر) کورونا وبا کے دوران بہترین خدمات انجام دینے پر انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے ہمناآباد تعلقہ کے تمام آشا کارکنوں میں راشن کٹس اور فی کارکن نقد دوہزار روپے تقسیم کیے، اسکے علاوہ ہمناآباد، چٹگوپہ، ہیلی کھیڑ (بی) بلدیہ کے ڈی گروپ ملازمین کو راشن کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔
اس موقع پر راج شیکھر پاٹل نے کہا کے کورونا وبا کے دوران تمام لوگ صبر اور حوصلہ کے ساتھ رہیں بلا ضرورت اپنے گھروں سے نہ نکلیں کورونا کا ٹیکہ لازمی طور پر بلا خوف ہو کرلیں میں نے اپنے تمام افراد خاندان کے ساتھ کورونا کا ٹیکہ لیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے درمیان جتنی میں نے عوامی خدمات انجام دی ہیں، بی جے پی والوں نے اُتنی انجام نہیں دی ہیں چند احباب کو راشن کٹس بانٹ کر اسکی سوشل میڈیا پر تشہیر کرتے ہیں،عوامی خدمات کرنے کی نقل کانگریس پارٹی والوں سے سیکھی ہے بی جے پی والوں نے۔
اس موقع پر ایم ایل سی ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل، صدربلاک کانگریس کمیٹی ورکن بلدیہ محمد افسر میاں،ابھیشک پاٹل، اکشے پاٹل، صدر بلدیہ کستور بائی، رکن بلدیہ محمد مکرم جاہ، سید ظفراسلم کے علاوہ کانگریس پارٹی کے کارکنان موجود تھے۔