پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اورمیرٹ کم مینس اسکالرشپ کی عرضی داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع
بسواکلیان: یکم نومبر(وائی اے)محمد یسین امین ضلعی سکریٹری ایس آئی او بیدرکی جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق حکومت ہند وزرات اقلیتی فلاح و بہبود کی جانب سے سے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لئے تعلیمی سال 20-2019 کے لئے پری میٹرک پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالرشپ کے لئے آن لائن عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ توسیع سے قبل آن لائن عرضی داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2019 مقرر تھی جبکہ اس میں توسیع کرتے ہوئے تھے 15 نومبر 2019 مقرر کی گئی ہے۔
لہذا تمام مدارس کے ذمہ دارانہ اساتذہ اولیاء طلباء اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلی تا دسویں جماعت میں زیرتعلیم طلباء پری میٹرک، گیارہویں جماعت تا پوسٹ گریجویشن میں زیرتعلیم طلباء پوسٹ میٹرک اور پروفیشنل کورسز میں زیرتعلیم طلباء میرٹ کم مینس اسکالر شپ کے NSP پورٹل کے ذریعہ آن لائن ارضی داخل کرسکتے ہیں ۔ مزید جانکاری اور طریقہ کار کے لئے www.scholarships.gov.in پر جائیں۔