ریاستوں سےمہاراشٹرا

شیوسینا کے ترجمان ’سامنا‘ میں مرکزی حکومت اور بی جے پی کی تنقید پر بی جے پی شدید ناراض

ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے شیوسینا کے ترجمان سامنا میں مرکزی حکومت اور پارٹی کے کام کرنے کے طریقہ کار پر شدید نکتہ چینی پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ شیوسینا نے تنقید بند نہیں کی تو اس سے بات چیت ممکن نہیں ہے۔

شیوسینا ترجمان سامنا نے مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے ملک میں معاشی سست روی کا الزام لگایا۔ اخبار نے مزید لکھا کہ جی ایس ٹی اور نوٹ بندی جیسے اقدام نے معاشی صورتحال کو خراب کردیا ہے۔ دیوالی کے تہوار کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سامنا نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ آج ملک میں معاشی سست روی ہے۔ دیوالی کے آس پاس پٹاخوں کے بازاروں میں جو جوش و خروش ہوتا تھا وہ غائب ہے۔

بی جے پی ذرائع نے کہاکہ سامنا میں جب تک تنقید کا سلسلہ بند نہیں۔ہوگا، اس سے حکومت کی تشکیل کے بارے میں گفتگو ممکن نہیں ہے، بی جے پی کے صدر امت شاہ کے دورہ پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہے۔واضح رہے کہ شیوسینا نے گزشتہ ہفتہ الیکشن نتائج کے بعد بی جے۔پی کی نشستوں میں کمی پر اپنا موقف تبدیل کیاہے اور سیاسی سودے بازی کی باتیں جاری ہے جبکہ شیوسینا میں ایک طبقہ ادھو ٹھاکرے کے صاحبزادہ ادیتہ ٹھاکرے کو وزیراعلی بنائے جانے کا مطالبہ کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!